اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی پاناما کیس کی تحقیقاتی رپورٹ میں جے آئی ٹی کی طرف سے بہت بڑی غلطی کا انکشاف ہواہے۔
تفصیلات کے مطابق دبئی سے آنیوالے لیٹر کے ذریعے جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں اس بات کو واضح کیاہے کہ2011میں عزیزیہ سٹیل مل کیلئے دبئی سے جدہ کیلئے کوئی شپمنٹ نہیں آیالیکن اسکے بر عکس عدالت میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں یہ بات صریحاََبتائی گئی ہے کہ شپمنٹ دبئی سے نہیں بلکہ شارجہ سے جدہ گیاتھا۔
پیش کی گئی دستاویزات کے برعکس جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں قراردیا ہے کہ کوئی شپمنٹ دبئی سے جدہ نہیں گیا حالانکہ کسی فریق نے بھی دبئی سے جدہ جانے کی بات نہیں کی ، کیونکہ شپمنٹ دبئی سے نہیں بلکہ شارجہ سے گیا تھا۔
جے آئی ٹی کی میں ظاہر ہونے والی غلطی شریف خاندان کے اس نقطہ نظر کو مزید ابھار رہی ہے کہ اس تحقیقاتی رپورٹ میں شفافیت کا عنصر نہ ہونے کے برابر ہے۔