کراچی :ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ وزارتِ عظمیٰ کی کرسی پر براجمان رہیں ۔موجودہ صورتحال میں دانشمندی کا مظاہرہ نہ کیا گیا توسیاسی بحران ہو سکتاہے .انہوں نے کہا کہ اخلاقی تقاضا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیں.
فاروق ستار نے کہا کہ منصوبوں میں کمیشن کھانا یا کک بیکس لینا بھی کرپشن ہے.اصل آمدنی کو چھپانا اور ٹیکس نہ دینا بھی کرپشن ہے.انہوں نے کہا کہ کالے دھن کو ملک سے باہر بھیج کر واپس لانا بھی کرپشن ہے.ٹیکس چوری اورمنی لانڈرنگ جیسےمعاملات کودیکھانہ گیاتومسائل رہیں گے.وزیراعظم نےاپنے اوپر الزامات کی خودتحقیقات نہیں کروائیں.سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کرپشن کرنیوالوں کااحتساب کرنےکیلئےخودکارنظام ہونا چاہئے.عوام کو احتساب کا یقین ہونا چاہئے.بار بار کے الزامات کی تحقیق کیلئے مقدمہ چلنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ بار بار کے الزامات کی تحقیق کیلئے مقدمہ چلنا چاہئے.
یاد رہے کہ کل پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی جس میں انہوں نے وزیراعظم نوازشریف ،حسن نواز ،حسین نواز کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی ۔ جے آئی ٹی کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ مدعاعلیہان کی ظاہرکردہ دولت اور ذرائع آمدن میں واضح فرق ہے،معلوم ذرائع آمدن اور ان کے رہن سہن میں تضاد کی نشاندہی ہو ئی ہے اور اس بنا پر وزیراعظم نوازشریف ،مریم ، حسن نواز اور حسین نواز کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کیا جائے ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں