ہوائی :بین الاقوامی میڈیا کے مطابق داعش کی مدد کے الزام میں ہوائی سے امریکی فوجی سارجنٹ کو گرفتار کرلیا گیاہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی فوجی سارجنٹ کو داعش کو خفیہ معلومات دینے پرحراست میں لے لیا گیا ہے۔امریکی تحقیقاتی اداراہ ایف بی آئی اورامریکی فوج پچھلے ایک سال سے اس اہلکار کیخلاف شواہد اکٹھے کرنے کی کوششوں میں تھے۔ مکمل تفتیش اور شواہد حاصل کر لینے کے بعد اس اہلکار کیخلاف کارروائی کی گئی ہے۔
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے مطابق امریکی فوجی سارجنٹ کو داعش کو معلومات دینے پر ہوائی سے گرفتار کیا گیا ہے، 34 سالہ اکائیکا کانگ عراق اور افغانستان میں ذمہ داری نبھا چکا ہے۔
امریکی اہلکار پر داعش سے تعلق رکھنے والے انتہا پسندوں کو ٹریننگ دینے اور مختلف فو جی دستاویزات فراہم کرنے کا بھی الزام ہے۔
داعش کو معلومات دینے پرامریکی فوجی گرفتار
06:28 PM, 11 Jul, 2017