جے آئی ٹی رپورٹ نوازشریف کے خلاف ہے، سراج الحق

06:19 PM, 11 Jul, 2017

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق نوازشریف صادق اورامین نہیں رہے۔ایک بیان میں سراج الحق کا کہناتھاکہ شروع میں ہی کہہ دیا تھا وزیراعظم اخلاقی طورپر مستعفی ہوجائیں،جے آئی ٹی رپورٹ نوازشریف کے خلاف ہے، وہ عہدے سے علیحدہ ہوجائیں۔

ان کا مزید کہناتھاکہ چاہتے ہیں احتساب اورجمہوریت ساتھ ساتھ چلتی رہے،جمہوریت کا یہ مطلب نہیں کہ چورچوری کرتا رہے۔

یاد رہے کہ کل  پاناما لیکس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی  جس میں انہوں نے وزیراعظم نوازشریف ،حسن نواز ،حسین نواز کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی ۔
تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کا اپنی رپورٹ میں کہنا تھا کہ مدعاعلیہان کی ظاہرکردہ دولت اور ذرائع آمدن میں واضح فرق ہے،معلوم ذرائع آمدن اور ان کے رہن سہن میں تضاد کی نشاندہی ہو ئی ہے اور اس بنا پر وزیراعظم نوازشریف ،مریم ، حسن نواز اور حسین نواز کیخلاف نیب میں ریفرنس دائر کیا جائے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں