کوئٹہ: شہر کی صفائی ستھر ائی کے لیے جدید گاڑیوں اور دیگر مشینری کی کھیپ کوئٹہ پہنچ گئی ہے. نئی گاڑیاں کچرہ اٹھانے میں کتنا معاون ثابت ہو نگی .میٹرو پو لیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے37 کروڑ روپے کی خطیر رقم سے شہر کی گندگی صاف کر نے کے لیے یہ مشینیری خریدی ہیں۔
ڈپٹی میئر کوئٹہ یو نس بلو چ کا کہنا ہے کہ نئی گا ڑیا ں آنے سے ایک ہز ار ٹن کچرہ شہر کے نواح میں ری سائیکل پلا نٹ میں بھیجا جائے گا۔عملے کی بھرتی کے حوالے سے ڈپٹی میئر کہتے ہیں کہ مشینری پر کام کر نے کے لیے عملہ میرٹ پر بھر تی کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کو ئٹہ شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے پا نچ ارب روپے کی خطیر رقم صوبا ئی حکومت کو دی تھی۔