راولپنڈی: پاک فوج نے آپریشن ردالفساد میں ایک بڑی کامیابی حاصل کر کے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے کوہاٹ ٹنل کے قریب آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے جس میں بڑی تعداد میں پستول،ایس ایم جیز،رائفلز اور ایمونیشن شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آپریشن ردالفساد کے تحت کوہاٹ ٹنل کے قریب آپریشن کیا ۔ اس دوران سیکیورٹی فورسز نے وہاں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے یہ اسلحہ ایک سول ٹرک میں درہ آدم خیل سے وانا کی طرف لے جایا جارہا تھا۔
اسلحہ ٹرک کے نچلے حصے بیسمنٹ اور ٹرک کی باڈی میں چھپایا گیا تھا، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دو دہشتگردوں کو بھی حراست میں لے لیا ۔
سیکیورٹی فورسز نے جو اسلحہ برآمد کیا ہے اس کی تفصیل اس طرح سے ہے:-30بور پستول تعداد300، 30بور پستول ایم ایس بی ایس پی تعداد 5 ، 30بور موزیر تعداد6، ذیگانہ پسٹل 197(سیاہ)تعداد 5، ذیگانہ کیموفلیچ تعداد 16 بریٹابلیک تعداد 30 ، پیٹروبریٹاگولڈن تعداد 4، سمتھ اورویسن تعداد 20 ، والتھرتعداد 10 اور میکاروتعداد 26 ہے۔
، اس طرح سے برآمد کئے گئے پستولوں کی تعداد 614جبکہ پسٹل میگزین کی تعداد 579ہے دیگر خود کار اسلحہ میںA 5.56mmرائفل ایک ،ایس ایم جیز تعداد106، شارٹ گن کالہ کوف تعداد دو،ایل ایم جی تعداد6 ہے۔
اس طرح برآمد کئے گئے خود کار اسلحہ کی تعداد 115ہے سیکیورٹی فورسز نے مختلف ہتھیاروں کی 7ہزار گو لیوں کے راونڈ بھی وہاں سے برآمد کئے ہیں ۔