براسیلیا: عوام مخالف حکومتی پالیسیوں سے تنگ آکر برازیلی عوام ملک کے صدر کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
تفصیلات کے مطابق پنشن میں کٹوتی، تنخواہوں میں کمی، کرپشن اور حکومتی خزانے میں پڑی عوام کی رقوم پر لوٹ مار کے الزام میں برازیلی عوام صدر مائیکل تیمر کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے جس کے نتیجے میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان زبردست جھڑپوں کی بھی اطلاعات پائی جاتی ہیں۔
احتجاج کے دوران برازیل کے شہر ساﺅپالو کی سڑکیں میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگیں۔برازیلی صدر کیخلاف مختلف مظاہروں میں مظاہرین نے صدر مائیکل تیمر کے پتلے جلاکراصلاحات کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ نئی اصلاحات ان کی تنخواہ اور پنشن پر اثر انداز ہوں گی۔
ایک برس قبل اقتدار میں آنےو الے مائیکل تیمر سے برازیلین عوام کی بہت سی امیدیں وابستہ تھیں کہ وہ عوام دوست پالیسیز کے ذریعے ملک تبدیلی لائیں گے لیکن عوام مخالف پالیسیز کے بعد عوام صدر مائیکل کیخلاف آواز اٹھانے پر مجبور ہو گئی ہے۔