سیالکوٹ ایئرپورٹ،مسافر سے دو کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

سیالکوٹ ایئرپورٹ،مسافر سے دو کلو ہیروئن برآمد، ملزم گرفتار

سیالکوٹ:  سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرقطر ائیرویز   کی پروازکے مسافر محمد فیاض سے تقریباً دو کلو گرام ہیروئن برآمد  کرکے اسے ائیر پورٹ سیکورٹی فورس نے گرفتار کرکے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا ہے۔

گرفتار مسافر محمد فیاض سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی عالمی منڈی میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔ اس نے ہیروئن کو انتہائی مہارت کے ساتھ اپنے سامان میں چھپا یاہوا  تھا،جسے قبضہ میں لے کر مسافر  کو   گرفتار   کر لیا   گیا۔ اب مسافر کو  اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا ہے جس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اینٹی نارکورٹکس فورس کے مطابق ملزم کا تعلق وزیرآباد سے ھے جس نے غیرملکی ائیرلائنز کے ذریعے ایتھنز   روانہ ھونا تھا۔

مصنف کے بارے میں