پرنس کریم آغا خان کی ڈائمنڈ جوبلی آج منائی جا رہی ہے

04:08 PM, 11 Jul, 2017

کراچی: دنیا بھرمیں اسماعیلی برادری اپنے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کی ڈائمنڈ جوبلی منا رہی ہے۔ پرنس کریم آغا خان کو 1957 میں صرف بیس سال کی عمر میں سر سلطان محمد شاہ آغا خان کے بعد اسماعیلیوں کا روحانی پیشوا بنایا گیا۔

آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک میں آغا خان ہیلتھ سروسز، آغا خان پلاننگ اینڈ بلڈنگ سروسز، آغا خان ایجوکیشن سروسز، آغا خان اکیڈیمیز، دی آغا خان ایجنسی فار مائیکرو فنانس، دی آغا خان فاؤنڈیشن، دی آغا خان یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سینٹرل ایشیا سمیت کئی ادارے شامل ہیں۔

صدر مملکت، ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، گورنر سندھ اور دیگر شخصیات نے ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پرنس کریم آغاخان کو مبارکباد دی ہے جبکہ انہیں دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی گئی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں