بیجنگ : چین نے ایک بار پھر بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے ملحق سرحدی علاقے میں چین کی علاقائی حدود میں داخل ہونے والے فوجی دستے کا انخلا کرے، اگر بھارت چین کے ساتھ صف آرائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تو سفارتی طریقہ ناممکن ثابت ہوگا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چین کی علاقائی حدود میں داخل ہونے والا بھارتی دستہ خیمے کھڑے کرنے لگا ہے تاکہ طویل عرصے تک چین میں رہ سکے۔
اس رپورٹ کے بارے میں نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوان نے کہا کہ اگر بھارت نے سرحدی علاقے میں طویل عرصے تک چین کے ساتھ صف آرائی کرنے کا ارادہ کر لیا ہے تو سفارتی طریقہ ناممکن ثابت ہوگا۔
چین بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اپنی فوج کوواپس بلائے۔ اس وقت دونوں فریقوں کے درمیان رابطہ برقرار ہے گا یہ دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت کی پیشگی شرط ہے ۔
انہوں نے کہا امید ہے کہ بھارت مسئلے کے حل کےلئے ٹھوس اقدامات اختیار کریگا۔ چین بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اپنی فوج کوواپس بلائے ۔چین کو امید ہے کہ بھارت اس حوالے سے ٹھوس قدم اٹھائیگا۔