رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست، ومبلڈن سے باہر ہو گئے

02:22 PM, 11 Jul, 2017

لندن: ومبلڈن اوپن میں جائلز ملر نے عالمی شہرت یافتہ اور ٹائٹل فیورٹ رافیل نڈال کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست دے دی۔سنسنی خیز مقابلے میں جائلز ملر نے نڈال کو شکست دیکرکوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔جائلز ملر نے رافیل ندال کو چار گھنٹوں سے زیادہ جاری رہنے والے اس میچ میں 6-3، 6-4، 3-6، 4-6، اور 15-13 کے فرق سے شکست دی۔

کوارٹر فائنل میں ملر کا مقابلہ کورشیا کے مارن سیلس سے ہو گا۔جیت کے بعد جائلز ملر کہنا تھا کہ یہ میچ بہت مشکل تھا آخری دو میچ پوائنٹس میں 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ رافیل نڈال کاشکست بعد کہنا تھا کہ یہ بہت ناقابل یقین مخالف کے خلاف میرا بہترین میچ نہیں تھا۔ جائلز ملر نے بہترین کھیل پیش کیا ۔برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں جاری گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن جاری ہے۔

ایونٹ میں گزشتہ روز عالمی شہرت یافتہ اور ٹائٹل فیورٹ رافیل نڈال اور لگزمبرگ کے جائلز ملر کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ کھیلا گیا جس میںجائلزملر نے پہلے دو سیٹ جیت کر عالمی نمبر چار نڈال سمیت سب کو حیران کردیا لیکن پھر ہسپانوی اسٹار نے اپنا تمام تر تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے میچ میں واپسی کی اور اگلے دونوں سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کردیا۔

2008اور 2010میں ومبلڈن جیتنے والے رافیل ندال کا میچ کے بعد کہنا تھا کہ یہ بہت ناقابل یقین مخالف کے خلاف میرا بہترین میچ نہیں تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جائلز ملر نے بہترین کھیل پیش کیا خاص طور پر پانچویں سیٹ میں لیکن میں نے آخری گیند تک مقابلہ کیا۔

مزیدخبریں