کلبھوشن یادیو کی والدہ کو بیٹے سے ملوایا جائے ،سشماسوراج

کلبھوشن یادیو کی والدہ کو بیٹے سے ملوایا جائے ،سشماسوراج

نئی دہل:بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ سرتاج عزیز کی سفارشات پر ہی پاکستانی مریضوں کو بھارت کا ویزا دیا جائے گا۔ انہوں نے کلبھوشن یادیو کی والدہ کو ویزا نہ دیے جانے پر پاکستانی حکومت سے شکایت بھی کی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہاکہ میری ہمدردیاں ان تمام پاکستانیوں کے ساتھ ہیں جو بھارت میں علاج کے لیے میڈیکل ویزا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستانیوں کو ویزا دینے کے لیے بھارت کو وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارج سرتاج عزیز کی منظوری چاہیے۔ سشما سوراج نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں پاکستان سے اس بات کی شکایت کی کہ وہ بھارتی ایجنٹ کلبھو شن یادیو کی والدہ کو اپنے بیٹے سے ملنے کے لیے پاکستان کا ویزا نہیں دے رہا۔


انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھاکہ ہم نے آوانتیکا یادیو کی ویزا درخواست پاکستانی حکومت کو بھیجی ہے تاکہ وہ اپنے بیٹے سے ملاقات کر سکیں جس کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے۔سشما سوراج نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھاکہ میں نے کلبھوشن یادیو کی ماں کو ویزا دیے جانے کے لیے ذاتی طور پر سرتاج عزیز کو خط لکھا تھا لیکن انہوں نے تو میرے خط وصول ہو نے کی تصدیق تک نہیں کی۔