ظفرحجازی کی طبی بنیاد پرضمانت قبل ازگرفتاری کیلیے درخواست

ظفرحجازی کی طبی بنیاد پرضمانت قبل ازگرفتاری کیلیے درخواست

اسلام آباد:اسلام آبادہائی کورٹ میں چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے درخواست دائرکردی۔منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کی جانب سے میڈیکل کی بنیاد پرضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست جمع کرادی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے چوہدری شوگرمل کا ریکارڈ طلب کیا جب کہ ایف آئی اے نے الزام لگایا کہ میں نے ماتحت افسران کو ٹیمپرنگ کی ہدایت کی۔

درخواست میں ظفرحجازی نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے نے دیگرافسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی، درخواست ضمانت منظورکرکے ایف آئی اے کوگرفتاری سے روکا جائے اورمیڈیکل بنیاد پرضمانت قبل از گرفتاری دی جائے تاکہ شامل تفتیش ہوکرالزامات کو جھوٹا ثابت کرسکوں۔درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ ظفرحجازی ادویات لے رہے ہیں اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کرا رکھا ہے جیل کا ماحول صحت کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔