لاہور:محکمہ داخلہ حکومت پنجاب نے صوبے کے تمام دریاں، بیراجوں، ڈیموں، نہروں، نالوں، تالابوں، ڈسٹری بیوٹریز اور کھالوں میں تیراکی، نہانے اور کشتی رانی پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد کردی۔
اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ان آبی گزرگاہوں کے کنارے کھیلنے پر بھی پابندی ہوگی۔یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل اور15اکتوبر 2017تک لاگو رہے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔