کراچی: جے آئی ٹی رپورٹ کے اثرات سامنے آنے لگے۔ کاروبار کے آغاز میں پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہو گئی ۔ اطلاعات کے مطابق جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے اگلے ہی روز سٹاک مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی تھی۔
کاروبار کے آغاز میں ہی صرف 4 منٹ کے دوران 100 انڈیکس میں 1500 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 1500 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کھو گیا ہے۔
یاد رہے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف ، حسین اور حسن نواز جبکہ مریم نواز کے بیانات اور پیش کردہ شواہد کے حوالے سے عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں