اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) کو دیئے گئے اپنے بیان میں کہاہے کہ گلف اسٹیل مل قرضہ لے کر قائم کی گئی ،میں نہ تو گلف اسٹیل مل کے معاملات میں دلچسپی لیتا ہوں اور نہ ہی اس کا مالک ہوں میں کسی بھی غیر ملکی کمپنی کو چلانے میں شامل نہیں رہا۔
جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ میں گلف اسٹیل مل فروخت کے معاملات کو زیر بحث نہیں لانا چاہتا کیونکہ یہ چیزیں میرے والد کو اچھی طرح معلوم تھیں میں صرف یہ جانتا ہوں کہ یہ کاروبار پاکستان سے باہر قائم کرنے کے حوالے سے ہے۔
رپورٹ کے مندرجات کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ میں یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ الثانی فیملی کو گلف اسٹیل مل فروخت کے بعد منتقل کی گئی۔جبکہ پورٹ کے مطابق جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوز شریف کے بیان سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے پارلیمنٹ اور جے آئی ٹی میں گلف سٹیل مل کے حوالے سے دیئے گئے بیان میں کافی تضاد ہے۔
جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ میاں نواز شریف کی گلف اسٹیل مل کو 9ملین ڈالر یا 33.37ملین روپے میں فروخت کرنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔