شریف فیملی کی جانب سے لندن فلیٹس 2006 میں لینے کا دعویٰ غلط نکلا

10:24 AM, 11 Jul, 2017

اسلام آباد: جے آئی ٹی نے شریف فیملی کے بیانات و حقائق میں فرق ثابت کر دیا۔ شریف فیملی کی جانب سے لندن فلیٹس 2006 میں لینے کا دعویٰ غلط نکلا۔ لندن میں فلیٹس 1993 میں ہی لئے اور مالکہ مریم نواز تھیں۔

نیسکول اور نیلسن کمپنیاں مریم نواز کی ہیں جبکہ الانا سروسز، لینکن ایس اے اور ہلٹن انٹرنیشنل سروسز کی بھی وہی مالکہ ہیں۔ 2000 تک حسین نواز اور حسن نواز کا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں رہا اور دونوں نے 2001 میں بزنس کا آغاز کیا۔ دونوں بھائی لندن فلیٹس خریدنے کی حیثیت نہیں رکھتے تھے جبکہ حسین نواز حقائق چھپانے کیلئے موقف بدلتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق لندن کے فلیٹس قطری خاندان کی جائیدادیں نہیں تھیں اور قطری سرمایہ کاری کے بدلے لندن فلیٹس کا ملنا محض افسانہ نکلا ہے۔ جے آئی ٹی نے مریم اور حسین نواز کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ جعلی قرار دیدی۔ دیگر جعلی دستاویزات پر حسین نواز، مریم صفدر اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے بھی دستخط ہیں جو فوجداری جرم ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز پاناما جے آئی ٹی نے 60 دن کی تحقیقات کے بعد سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ جمع کروائی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں