امریکی فوجی طیارہ میسی سیپی کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا ، 16فوجی ہلاک

09:25 AM, 11 Jul, 2017

نیو یارک:امریکی فوج کو اب تک کا بڑا نقصان برداشت کرنا پڑ گیا ۔امریکی ریاست میسی سیپی میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوجی طیارہ ریاست میسی سیپی کے کھیتوں میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 16فوجی ہلاک ہو گئے ۔طیارے پر 16فوجی سوار تھے جن میں سے کسی کو زندہ بچایا نہ جا سکا۔حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی اور طیارے کا ملبہ دور دور تک بکھر گیا تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

فوجی ترجمان کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ یو ایس ایم سی ”کے سی 130“ماڈل سے تعلق رکھتا ہے جسے کارگو ،فوجیوں کی ٹرانسپورٹیشن اور طیاروں میں پٹرول بھرنے سمیت کئی مقاصد کیلئے موڈیفائی کیا جا سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

مزیدخبریں