پشاور : عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ اصل فیصلہ سپریم کورٹ کا ہو گا جو سب کیلئے قابل قبول ہو گا ۔
پاناما لیکس کیس میں جے آئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی حتمی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں دونوں فریقوں کی جانب سے جس طرح کی گالم گلوچ والی زبان استعمال کی گئی اس کے بعد خود کو سیاسی کارکن کہتے ہوئے شرم آتی ہے ۔
جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے اور اب سپریم کورٹ کو فیصلہ کرناہے ، اصل فیصلہ سپریم کورٹ کا ہو گا جو تمام فریقین اور قوم کیلئے قابل قبول ہو گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔