سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، عالمی و مقامی مارکیٹ میں نرخ بڑھ گئے

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، عالمی و مقامی مارکیٹ میں نرخ بڑھ گئے

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد قیمت 2690 ڈالر تک پہنچ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھے گئے، جہاں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

ہفتے کے روز مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے بڑھ کر 280800 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1201 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 240741 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

دوسری جانب، چاندی کی قیمت مستحکم رہی۔ فی تولہ چاندی 3350 روپے اور 10 گرام چاندی 2872.08 روپے پر برقرار رہی۔