وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا 'پنجاب دھی رانی پروگرام' کا آغاز

08:21 PM, 11 Jan, 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پاکستان کے پہلے 'پنجاب دھی رانی پروگرام' کا آغاز کر دیا ہے جس میں 51 اجتماعی شادیوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں نوبیاہتا جوڑوں میں پانچ کرسچن دولہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ نے ہر جوڑے کو فرداً فرداً مبارکباد دی، دلہنوں کو پیار اور دعائیں دیں۔ پروگرام کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے دولہا دلہنوں کو تحفے میں میٹرس، کھانے پکانے کا سامان، ڈنر سیٹ اور دیگر ضروری سامان دیا۔ اس کے علاوہ، ہر دلہن کو 'دھی رانی سلامی کارڈ' بھی دیا گیا جس کے ذریعے وہ ایک لاکھ روپے کی سلامی حاصل کر سکیں گی۔

تقریب میں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے شرکاء کو پر تکلف ظہرانہ بھی پیش کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوبیاہتا جوڑوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی اور تحفہ کے سامان کا معائنہ کیا۔

یہ پروگرام نوبیاہتا جوڑوں کے لیے خوشی کا موقع ثابت ہوا اور وزیراعلیٰ کی طرف سے دیا گیا تحفہ ان کے لیے ایک بڑی معاونت ہے۔
 

مزیدخبریں