نوال سعید کا شادی کے حوالے سے بڑا نکشاف

07:20 PM, 11 Jan, 2025

لاہور : مقبول اداکارہ نوال سعید نے اپنے شادی کے ارادے سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال وہ غیر شادی شدہ زندگی کی آزادی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور شادی کا فیصلہ اہل خانہ پر چھوڑ رکھا ہے۔


مقبول اداکارہ نوال سعید نے حال ہی میں نیو ٹی وی کے  پروگرام ’زبردست‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی، کیریئر، اور ذاتی معاملات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پیدائش اور پرورش کراچی میں ہوئی، ان کے والد موسیقی کے شوقین ہیں اور اسی شوق کی وجہ سے نوال نے گلوکاری اور موسیقی کی تربیت بھی حاصل کی۔ تاہم، وہ اس کیریئر کو جاری نہ رکھ سکیں۔


نوال نے بتایا کہ موسیقی کے شعبے کو خیر باد کہنے کے بعد انہوں نے ایک ایجنسی کے اشتہار کے لیے آڈیشن دیا، جہاں سے ان کے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے ہوا اور پھر انہوں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا۔


پروگرام کے دوران اداکارہ نے ایک دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک رومانوی ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران نہ صرف انہیں بلکہ ان کے ساتھی اداکار کو بھی ان سے محبت ہوگئی تھی۔ تاہم، اس واقعے کے بعد انہوں نے اس اداکار سے دوبارہ رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی ساتھ کام کیا۔ نوال نے واضح کیا کہ وہ اس اداکار کا نام نہیں بتا سکتیں۔


نوال سعید نے شادی کے حوالے سے کہا کہ فی الحال ان کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ غیر شادی شدہ زندگی کی آزادی سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب وہ شادی کریں گی تو سب کو پہلے سے آگاہ کریں گی۔

اداکارہ کے مطابق: "شادی کا فیصلہ میں نے اپنے اہل خانہ پر چھوڑ دیا ہے اور میں اس وقت اپنے کیریئر پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔"
 

مزیدخبریں