کرک: تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹ گیا، 10 افراد جاں بحق، 15 زخمی

کرک: تیز رفتار ٹرالر مسافر وین پر الٹ گیا، 10 افراد جاں بحق، 15 زخمی

کرک:  کرک میں تیز رفتار ٹرالر کے مسافر وین پر الٹنے سے 10 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ کرک کے انڈس ہائی وے پر امبیری کلمہ چوک کے قریب پیش آیا، جہاں ٹرالر کی تیز رفتاری کے باعث وہ مسافر وین پر الٹ گیا۔ ابتدائی طور پر 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ باقی افراد زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم دوران علاج مزید 7 افراد دم توڑ گئے۔ اس طرح حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں