مصر میں نوبیاہتا جوڑے کا شادی کا جشن سڑکوں پر، ویڈیو نے دھوم مچا دی

مصر میں نوبیاہتا جوڑے کا شادی کا جشن سڑکوں پر، ویڈیو نے دھوم مچا دی

قاہرہ:  شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لئے اکثر جوڑے منفرد طریقے اپناتے ہیں، لیکن مصر کے ایک نوبیاہتا جوڑے نے ایسا انوکھا انداز اختیار کیا جسے سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی۔

مصری جوڑے مصطفیٰ اور یاسمین نے اپنی شادی کے موقع پر قاہرہ کی سڑکوں پر گھوم کر خوشیاں منائیں۔ دونوں نے صبح سویرے شہر کی مشہور گلیوں میں چہل قدمی کی اور راستے میں ملنے والے لوگوں سے مبارکبادیں وصول کیں۔ مقامی فوٹوگرافر احمد محمد عبدالسید نے بتایا کہ جوڑے نے ان سے قاہرہ کے مرکزی علاقے میں ان کی تصاویر بنوانے کی درخواست کی تھی۔

عبدالسید کے مطابق، یہ ایک منفرد تجربہ تھا کیونکہ بغیر کسی دعوت کے لوگ جوڑے کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز بنانے کے لیے جمع ہو گئے۔ فوٹوگرافر نے بتایا کہ جوڑے نے شادی کے اخراجات کم کرنے کا فیصلہ کیا اور بچ جانے والی رقم کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا، تاکہ ان کی ازدواجی زندگی کی شروعات خوشگوار ہو۔

فوٹو سیشن صبح چھ بجے شروع ہوا تھا، اور اس دوران سڑکوں پر چلتے ہوئے جوڑے کا استقبال کرنے کے لئے گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے ہارن بجائے اور راہگیروں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں