پھالیہ: آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے سے دھماکہ، 6 افراد جاں بحق، 7 زخمی

11:42 AM, 11 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

پھالیہ:پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کے قصبے پھالیہ میں آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ کوٹ پھلے شاہ میں پیش آیا، جہاں آتشبازی کے سامان میں اچانک آگ لگنے کے باعث زوردار دھماکہ ہوا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہیں۔

دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آتشبازی کے سامان میں آگ لگنے کی وجہ کیا تھی۔

مزیدخبریں