بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے فیصلوں پر منحصر ہے، حکومت کا کوئی دباؤ نہیں:خواجہ آصف

بانی پی ٹی آئی کی رہائی عدالتوں کے فیصلوں پر منحصر ہے، حکومت کا کوئی دباؤ نہیں:خواجہ آصف

سیالکوٹ :وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جا رہا اور نہ ہی پی ٹی آئی کے دعووں میں کوئی حقیقت ہے کہ انہیں جیل سے بنی گالہ یا کسی اور جگہ منتقل کرنے کی پیشکش کی گئی ہو۔ سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کی رہائی عدالتوں کے فیصلوں پر منحصر ہے، اور حکومت کا مقصد ملک میں سیاسی استحکام لانا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان کو نظر بند کرنے یا کسی اور جگہ منتقل کرنے کے حوالے سے کیے جانے والے دعوے بے بنیاد ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی دعاؤں کی بدولت یورپ کے لیے پروازیں بحال کی گئی ہیں، اور یہ سلسلہ بتدریج بڑھایا جائے گا۔ برطانیہ اور شمالی امریکا کے لیے بھی جلد پروازیں چلائی جائیں گی۔

سیالکوٹ کی اقتصادی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ سیالکوٹ کو "بانڈڈ سٹی" قرار دیا جانا چاہیے، کیونکہ یہاں کی پیداوار برآمد کی جاتی ہے۔ انہوں نے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایئرپورٹ کی تعمیر میں شہباز شریف اور نواز شریف کا کردار قابل فخر ہے

مصنف کے بارے میں