ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ، بالائی علاقوں میں برفباری سے پہاڑوں کا منظر مزید حسین ہو گیا

11:06 AM, 11 Jan, 2025

نیوویب ڈیسک

لاہور:ملک بھر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، جس کے باعث بالائی علاقوں میں برفباری سے پہاڑوں کا منظر مزید حسین ہو گیا ہے۔ کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے آ گیا ہے۔ لہہ میں درجہ حرارت منفی 13، استور میں منفی 12، گوپس میں منفی 11، سکردو میں منفی 10، کالام میں منفی 8، ہنزہ میں منفی 7، بگروٹ اور گلگت میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔ دیر، پاراچنار، قلات اور راولا کوٹ میں بھی درجہ حرارت منفی 3 تک پہنچا۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں سرد موسم  ہے۔ مشرقی پنجاب، کشمیر، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے

مزیدخبریں