آئی ایم ایف  کی پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنےکی منظوری

 آئی ایم ایف  کی پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنےکی منظوری

اسلام آباد :آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ  ڈالرکی قسط  جاری کرنےکی  منظوری دے دی۔ آئی ایم  ایف نے  پاکستان کو قرض کی اگلی قسط  جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ  نے  بھی اس کی  تصدیق کردی ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا جس میں پاکستان کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ ہوا۔وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہےکہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ  نے  پاکستان کے لیے  70 کروڑ  ڈالر  جاری کرنےکی منظوری دے دی ہے۔


وزارت خزانہ کے مطابق  پاکستان کو سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت  1 ارب 90 کروڑ ڈالر جاری ہوچکے ہیں۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ نے  پاکستان کو  70کروڑ ڈالر فوری جاری کرنےکی  منظوری دی ہے۔


 پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ سال جون میں معاشی استحکام کے پروگرام کی حمایت کے لیے 3 ارب ڈالر کا سٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ طے پایا تھا۔


وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق 3 ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پہلا جائزہ منظور کیا اور دوسری قسط کی مد میں فنڈز کی منظوری دی۔پاکستان  آئی ایم ایف کی جانب سے پیش کردہ تمام پیشگی نکات پر عمل درآمد کرچکا ہے۔


پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر 2023 کو طے پایا تھا۔

مصنف کے بارے میں