کانگو میں سیلاب نے تباہی مچادی

10:24 PM, 11 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

برازاویلا: کانگو میں سیلاب نے تباہی مچادی۔  دریائے کانگو 60 سالہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا  ہے اور  سیلابی ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جس نے ہر طرف تباہی مچادی۔

دریائے کانگو سطح سمندر سے 6.20 میٹر (20.34 فٹ) بلندی پر پہنچ گیا جو 60 سال میں اپنی بلند ترین سطح ہے، ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ریسکیو ٹیم کے انچارج کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران سیلاب اور بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 سے زائد ہوچکی ہے اور 3 لاکھ گھر متاثر ہوئے۔ 

مزیدخبریں