ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

07:26 PM, 11 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :ملکی زر مبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہوگیا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہےکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5  جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں 3.6 کروڑ  ڈالر  بڑھے ہیں۔ سٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 5  جنوری تک 13.25 ارب ڈالر رہے۔


سٹیٹ بینک کے اپنے ذخائر 6.64 کروڑ  ڈالر کم ہوکر 8.15 ارب ڈالر رہے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 10.24کروڑ  ڈالر  اضافے سے 5.10  ارب ڈالر رہے۔

مزیدخبریں