اسلام آباد : جسٹس اعجاز الاحسن کے استعفے کیساتھ ہی سپریم کورٹ میں اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ آئندہ چیف جسٹس ہونگے ۔
جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل میں بھی اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں۔ جسٹس منصور علی شاہ سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ بن گئے ہیں ۔
جسٹس یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن کے ممبر بن گئے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے آج نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنا استعفیٰ صدر کو بھجوایا ہے۔