سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے استعفی ٰ دے دیا

سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن نے استعفی ٰ دے دیا

اسلام آباد : جسٹس اعجاز الاحسن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن چیف جسٹس فائز عیسیٰ کے بعد  سپریم کورٹ کے دوسرے سینئر ترین جج ہیں اور ان کے بعد انہوں نے ہی چیف جسٹس بننا تھا۔ 

جسٹس اعجاز الاحسن کے نے اکتوبر میں چیف جسٹس آف پاکستان بننا تھا۔ انہوں نے آج سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا دیا ہے۔ جسٹس اعجاز الاحسن پانامہ کیس میں نواز شریف کے خلاف مانیٹرنگ جج تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جسٹس اعجاز الاحسن کے قریبی دوست جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا اور ان کا استعفیٰ آج صدر مملکت نے منظور کرلیا ہے۔