معاوضہ بڑھانے کا مطالبہ ،جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال طویل کرنے کی دھمکی

06:02 PM, 11 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن :معاوضہ بڑھانے کے مطالبے کے پیش نظر جونیئر ڈاکٹروں نے ہڑتال طویل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ جونیئر ڈاکٹروں نے سب سے طویل  چھ  روزہ واک آؤٹ ختم ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی ہڑتال کو ستمبر تک بڑھانے کی دھمکی دے دی، 
این ایچ ایس کے مطابق   جونیئر ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے ایک ملین سے زیادہ تقرریوں کو منسوخ کیا گیا ہے ۔جونیئر ڈاکٹروں نے دھمکی دی ہے کہ  ان کا معاوضے کو بڑھانے کامطالبہ برقرار ہے  اگر ان کا معاوضہ نہیں بڑھایاجاتا تو   وہ دوبارہ ہڑتال کریں گے۔

ان کا مطالبہ ریکارڈ توڑنے والے چھ دن کے واک آؤٹ کے اختتام کے چند گھنٹے بعد آیا ہے ۔ہڑتال کے رہنما ڈاکٹر رابرٹ لارنسن  کاکہنا ہےکہ  حکومت کے لیے اپنی تنخواہ کی پیشکش بڑھانے کا اب وقت ہے۔

برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن  کاکہنا ہےکہ وہ فروری کے آخر تک مزید ہڑتال کی  کال دے سکتی ہے اور مینڈیٹ کو مزید چھ ماہ تک بڑھانے پرغور کررہےہیں۔
این ایچ ایس  کے اعداد و شمار یہ ظاہر کرتے ہیں  کہ آج تک ڈاکٹروں کی نو ہڑتالوں کی وجہ سے دس لاکھ سے زیادہ تقرری اور آپریشن منسوخ ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں