بلاواپسی کیس: الیکشن کمیشن کی اپیل سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا

05:53 PM, 11 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم کورٹ آف پاکستان نے الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ بلے کا نشان واپسی کیس کی سماعت چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔ 

الیکشن کمیشن نے اپیل میں استدعا کی ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ پی ٹی آئی نے پارٹی انتخابات الیکشن ایکٹ کے مطابق نہیں کرائے۔ 

چیف جسٹس کے ساتھ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔ پی ٹی آئی کے پاس بلا رہتا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ کل ہوگا۔ 

مزیدخبریں