فیصل آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ رجب علی نے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ مسلم لیگ ن نے این اے 97 فیصل آباد سے عائشہ رجب کے بجائے ان کے دیور علی گوہر کو ٹکٹ دیا ہے۔
عائشہ رجب بلوچ نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر کہا کہ جتنی قربانی رجب بلوچ نے دی تاندلیانوالہ کے عوام جانتے ہیں۔ لوگوں سے کیا گیا وعدہ پورا کروں گی اور الیکشن میں حصہ لوں گی۔
رجب علی کی پارٹی کیلئے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں میں نے پارٹی کے تمام جلسوں اورکارنر میٹنگز میں بڑے قافلوں کےساتھ شرکت کی ہر فارم پر پارٹی کو متحرک کرنے کیلئے کردارادا کیاپارٹی کی جانب سےیکسر نظرانداز کیا گیاحلقہ این اے97 تاندلیانوالہ سے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لوں گی
— Ayesha Rajab Baloch (@AyeshaRajabAli1) January 11, 2024
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے عائشہ رجب کے علاوہ نارووال سے دانیال عزیز کو بھی ٹکٹ جاری نہیں کیا جبکہ فیصل آباد سے ہی طلال چودھری کو بھی ابھی تک ٹکٹ نہیں دیا گیا۔