صوابی میں موٹرسائیکل سواروں کی گاڑی پر فائرنگ ،پی ٹی آئی رہنما قتل 

03:25 PM, 11 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

صوابی : صوابی اڈا پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پی ٹی آئی کے رہنما جاں بحق ہوگئے ہیں۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔ 

نیو نیوز کے مطابق موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے گاڑی میں سوار پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہ خالد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ چکے ہیں اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ 

مزیدخبریں