جسٹس ریٹائرڈ مظاہر نقوی کیخلاف کارروائی، جوڈیشل کونسل کا اجلاس، جسٹس اعجاز الاحسن شریک نہیں ہوئے

03:02 PM, 11 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے سابق  جج مظاہر علی اکبر نقوی کے خلاف کارروائی  کے لیے جوڈیشل کونسل نے اوپن سماعت کا آغاز کر دیا ہے۔ 

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں اجلاس جاری ہے۔جوڈیشل کونسل کے ممبر جسٹس اعجازالاحسن اجلاس میں شریک نہیں۔  اجلاس میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس امیربھٹی شریک ہیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس منصور علی شاہ کی دستیابی تک کونسل اجلاس روک دیا کیا . چیئرمین کونسل نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کونسل جسٹس اعجازالاحسن کی عدم موجودگی میں کارروائی کر سکتی ہے یا اگلے سینئر جج کو شامل کرنا ہو گا؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ  کونسل کو سینیئر جج کو شامل کرنا ہو گا۔ 

چیف جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ جسٹس اعجازالاحسن کونسل میں شمولیت سے معذرت کر چکے۔ اگلے سینئیر جج جسٹس منصور علی شاہ ہیں ۔ جسٹس منصور علی شاہ دستیاب ہیں یا نہیں معلوم کرنا ہو گا۔  چیف جسٹس نے سیکرٹری کونسل جزیلہ اسلم کو جسٹس منصور علی شاہ کی دستیابی معلوم کرنے کی ہدایت کردی۔ 

واضح رہے کہ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی الزامات کے باعث گزشتہ روز مستعفی ہوچکے ہیں اور آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کا استعفیٰ بھی منظور کرلیا ہے۔ 

مزیدخبریں