پشاور: پشاور کی فارماسیوٹیکل کمپنی کے کھانسی کے شربت میں مضرِ صحت اجزا کا انکشاف ہوا۔ڈریپ نے مضرِ صحت کھانسی کے شربت کا اسٹاک میڈیکل اسٹورز سے واپس منگوا لیا۔
ڈریپ حکام کے مطابق کھانسی کے شربت میں تھائی لینڈ سے درآمد شدہ خام مال پروپلین گلائیکول استعمال ہوا ہے۔ درآمد شدہ پروپلین گلائیکول میں مضرِصحت کثافتوں کی مقدار 25 فیصد پائی گئی۔
ڈریپ حکام نے بتایا ہے کہ کھانسی کےشربت کا درآمدی خام مال پورے ملک میں سپلائی ہوا ہے اب پورے ملک سے کھانسی کے شربت کا درآمدی خام مال واپس منگوا رہے ہیں۔
ڈریپ حکام نے بتایا ہے کہ بدنیتی ثابت ہوئی تو ملوث افراد کے خلاف کرمنل کیس فائل کریں گے۔