لاہور : پاکستان بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد، لاہور، پشاور، سرگودھا، میانوالی، دیر بالا، مانسہرہ اور آزاد کشمیر میں زلزلہ آیا۔
نیو نیوز کے مطابق فیصل آباد، ننکانہ صاحب ،چارسدہ ، نوشہرہ اور مردان ، ایبٹ آباد ، مالا کنڈ، پنڈ دادن خان ، مردان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کے مطابق زلزلے کی شدت 6تھی اور اس کا مرکز 213 کلومیٹر گہرائی میں افغانستان میں ہندو کش ریجن تھا۔