سانحہ نو مئی مقدمات، عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

01:05 PM, 11 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی مقدمات میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

انسداد دہشتگردی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز  نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف 9 مئی کے 12 مقدمات کی سماعت کی۔ عمران خان کی طرف سے وکیل ملک فیصل اور شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔


دوران سماعت پولیس نے عمران خان کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

 
عدالت نے عمران خان 9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔

مزیدخبریں