سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کاان کیمرہ سماعت پر حکم امتناع ختم

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کاان کیمرہ سماعت پر حکم امتناع ختم
سورس: file

اسلام آباد: سائفر کیس میں اہم پیشرفت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم  کیخلاف سائفر کیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناع ختم کر دیا۔

سائفر کیس کے ان کیمرہ ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ 

دورانِ سماعت جسٹس میاں گل حسن نے  اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پوچھاکہ سائفر کیس سے متعلق دستاویزات طلب کی تھیں، وہ کدھر ہیں؟ اٹارنی جنرل نے بتایاکہ ریکارڈ آ چکا ہے، صرف نمبرنگ ہو رہی ہے، کچھ دیر میں پیش کر دیں گے۔

وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تسلیم کر لیا ہے کہ 14 دسمبر کا آرڈر درست نہیں تھا۔

دوران سماعت سلمان اکرم راجہ نے استدعا کی کہ 14 دسمبر کے آرڈر کے بعد کی کارروائی کالعدم قرار دی جائے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے حکمِ امتناع خارج کر دیا۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو سائفر کیس میں 14 دسمبر کے بعد کی کارروائی ازسرِ نو کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ 14 دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس میں اِن کیمرا ٹرائل کا حکم جاری کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں