شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف الیکشن کمیشن سے جواب طلب

 شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف الیکشن کمیشن سے جواب طلب

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرلیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 150، این اے 151 اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 218 کے تین حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

شاہ محمود قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ریٹرننگ آفیسر نے بے بنیاد وجوہات کے بنا پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے،جس کے خلاف ٹربیونل میں اپیل کی مگر ٹربیونل نے حقائق کو نظر انداز کیا،اور تین حلقوں سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے۔

درخواست میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی جانے مانے سیاستدان ہیں اور پاکستان کے وزیر خارجہ بھی رہ چکے ہیں،ان پر لگائے گئے الزامات سیاسی نوعیت کے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ٹربیونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سے 12 جنوری (کل) کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ 6 جنوری 2024 کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ملتان سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں