عالمی معیشت مسائل کا شکار، رواں سال تاریخی طور پر افسوسناک ریکارڈ بننے کا امکان: عالمی بینک

عالمی معیشت مسائل کا شکار، رواں سال تاریخی طور پر افسوسناک ریکارڈ بننے کا امکان: عالمی بینک
سورس: file

واشنگٹن:  عالمی بینک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  2020 کی دہائی کے بعد دنیا بھر میں معیشتی چیلنجز بڑھ گئے ہیں اور مختلف ممالک کو اپنی معاشی صورتحال میں بہتری کے لیے کئی چیلنجز کا سامنا کرنا ہو گا۔

عالمی بینک کی حالیہ گلوبل اکنامک اسپیکٹس رپورٹ کے مطابق جی ڈی پی نمو کی سب سے سست نصف دہائی کے بعد، عالمی معیشت 2024 تک مشکلات کا سامنا کرے گی اور اس سال تاریخی طور پر افسوسناک ریکارڈ بنا سکتا ہے۔

ورلڈ بینک گروپ کے چیف اکانومسٹ اور سینئر نائب صدر اندرمیت گل نے کہا کہ بغیر کسی بڑی اصلاحات کے ترقی کے مواقع کمزور رہیں گے، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک کو مشکلات کا سامنا ہو گا۔ ترقی پذیر ممالک قرضوں کی مفلوج کردینے والی سطح اور ہر تین میں سے ایک فرد کے لئے خوراک تک محدود رسائی کے ساتھ ایک جال میں پھنس گئے ہیں۔ یہ بہت سی عالمی ترجیحات میں پیشرفت کو روکے گا۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق ترقی پذیرممالک کو مختلف اقدامات اُٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ ان مشکلات کا مقابلہ کیا جا سکے۔ قرضوں کے بڑھتے ہوئے مسائل کا سامنا کرنے والے ممالک کو اپنی معیشتی پالیسیوں کو دوبارہ بنانے کی ضرورت ہے۔

 ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا کہ تاہم، صورتحال کو بدلنے کے لئے مواقع اب بھی دستیاب ہیں۔اصلاحات اور اقدامات کی اہمیت پر زور دینا پڑے گا تاکہ معیشت میں بہتری حاصل ہو سکے۔
 
 
 
 

مصنف کے بارے میں