بیکری میں کام کرنے والوں پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

08:43 AM, 11 Jan, 2024

نیوویب ڈیسک

 کراچی: صوبہ سندھ میں کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والے تینوں افراد بیکری میں کام کرتے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ  فائرنگ کرنے والے چار افراد تھے جو موٹر سائیکل پر آئے تھے،  فائرنگ کے بعد چاروں فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے ناین ایم ایم پستول کی گولیوں کے 6 خول ملے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ لاشیں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں