یو اے ای کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے خواہاں ہیں: وزیراعظم

10:42 PM, 11 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد (شاکر عباسی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے خواہاں ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر کل سے 2 روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ 
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے 2 روزہ دورہ یو اے ای کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام متعلقہ اداروں کی مکمل تیاری کے ساتھ دورے پر جا رہے ہیں۔ 
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں وسیع مواقع موجود ہیں، جن کا دونوں ممالک کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ 
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دورے کے دوران دو طرفہ باہمی معاشی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کیلئے اماراتی رہنماؤں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزیدخبریں