اسلام آباد: پاکستان سے ماہانہ اوسط60 سے 70کروڑ ڈالرز افغانستان سمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور حکومت نے اس ضمن میں رپورٹ تیار کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان سے ماہانہ اوسط 60 سے 70 کروڑ ڈالرز افغانستان سمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور یہ معاملہ افغانستان کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس مقصد کیلئے رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈالرز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور ترکی میں ایل سیز کھولنے کیلئے استعمال ہوتے ہیں جبکہ افغانستان کو چینی، ٹائرز، موبائل فونز، تیل اور دیگر قیمتی سامان کی سمگلنگ ہوتی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سمگل شدہ چیزیں پاکستان کو ری ایکسپورٹ ہوتی ہیں، ٹرانزٹ ٹریڈ روٹس پر سمگلنگ سے پاکستان کو ریونیو میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے جبکہ سمگنگ سے ملکی معیشت، زرمبادلہ کے ذخائر اور کرنسی پر دباؤ آتا ہے۔
پاکستان سے ماہانہ اوسط 60 سے 70 کروڑ ڈالرز افغانستان سمگل ہونے کا انکشاف
08:26 PM, 11 Jan, 2023