وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب دھماکا، 3 افراد ہلاک

06:31 PM, 11 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

کابل: افغان وزارت خارجہ کی عمارت کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ۔

مقامی میڈیا کے مطابق خود کش حملہ آور نے افغان وزارت خارجہ کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی ، سکیورٹی اہلکاروں نے داخلے سے روکا تو حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔

دھماکے کے فوری بعد سکیورٹی اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر اپنی کارروائی کرتے ہوئے مارنے والوں کی لاشیں اسپتال منتقل کیں ۔

مزیدخبریں