لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے مشیر عطاءتارڑ نے کہا ہے کہ فوادچوہدری ڈرامے نہ کریں، آپ کی تعداد پوری نہیں اور کسی صورت آپ کو دھاندگی کی اجازت نہیں دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق عطاءتارڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ وہ 177 ہیں اور 10 لوگ آ رہے ہیں، فواد چوہدری سے کہتے ہیں کہ وہ ڈرامے نہ کریں، آپ کی تعداد پوری نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کے سرگودھا، خانیوال کے ممبر موجود نہیں،ان کے بارے میں پتہ کریں، ان کے 12 ممبرز موجود نہیں اور یہ نمبرز پورے ہونے کا جھوٹا واویلا کر رہے ہیں، مومنہ وحید ملک سے باہر ہیں،ان کا ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے۔
عطاءتارڑ نے کہا کہ اگرانہوں نے جھوٹا پروپیگنڈا نہ روکا تو جیو فینسنگ کراکے انہیں بھرپور جواب دیں گے اور پھر ان جھوٹے لوگوں کو منہ چھپانے کیلئے بھی کہیں جگہ نہیں ملے گی، مسلم لیگ(ق) اور پی ٹی آئی والوں کو کسی صورت دھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے۔