لاہور: (شیراز احمد شیرازی) پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کا معاملہ ، پی ٹی آئی اور چودھری پرویز الٰہی کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ۔
پی ٹی آئی کی خواہش ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ معاملات افہام و تفہیم کے ذریعے حل ہوں ۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے پر قائل کیا جا رہا ہے ۔ پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لیکر اسمبلی تحلیل کردیں ۔
دوسری جانب پرویز الٰہی ابھی تک اعتماد کا ووٹ لینے پر راضی نہیں ۔ پی ٹی آئی کی قیادت بھی اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر تقسیم ہے ۔ پی ٹی آئی استعفوں کے ساتھ دیگر آپشنز پر غور کر رہی ہے ۔