عمران خان  کا راجن پور کے حلقے NA123 سےضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا امکان 

02:27 PM, 11 Jan, 2023

چئیر مین تحریک انصاف عمران خان  کا راجن پور حلقہ NA193 سےخود  ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا امکان ہے ۔

  ذرائع  کے مطابق جعفر خان لغاری کی اہلیہ مینا جعفر لغاری دوہری شہریت کے باعث ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے محروم رہ گئیں، مینا جعفر لغاری امریکی شہریت رکھتی ہیں جس کے باعث ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی ۔

  ذرائع کا کہنا ہے کہ  مینا لغاری کی دوہری شہریت کے باعث چئیر مین تحریک انصاف عمران خان  کا راجن پور حلقہ NA193 سےخود  ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔  

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی جعفر خان لغاری کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی، جس پر رواں سال  26 فروری کو ضمنی انتخاب ہوگا۔

مزیدخبریں